حکومت کا کاروباری طبقے کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) : کاروباری طبقے کے لیے خوش خبری ہے کہ حکومت نے ان کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا کاروباری برادری کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے کراچی پورٹ کا مالی سال 27-2026 کے لیے 5 فیصد مجوزہ ٹیرف اضافہ منجمد کر دیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر بحری امور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے بلیو اکانومی وژن کے تحت کاروباری طبقے کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے، اور ٹیرف منجمد ہونے سے درآمد و برآمد کنندگان کو 500 ملین روپے سے زائد ریلیف ملے گا۔

جنید انور چوہدری نے مزید کہا کہ ٹیرف منجمد کرنے کا مقصد تاجروں اور صنعتکاروں کے اخراجات میں کمی لانا ہے۔ حکومت کے برآمدات، تجارت اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کے پی ٹی ٹیرف فریز کرنے سے بندرگاہی لاگت میں استحکام اور تجارت کو فروغ ملے گا۔ یہ قدم حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کا تسلسل اور تاجروں کو مزید سہولتیں دینے کے عزم کا عملی اظہار ہے۔

امریکا اور ایران کے صدور نے جنگ ختم کرنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط کر دیے، معاہدہ نافذ العمل ہوگیا

وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیرف میں اضافے کو منجمد رکھنے سے پاکستانی برآمدات عالمی منڈیوں میں اپنی مسابقت برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں گی، جبکہ بندرگاہی سہولیات استعمال کرنے والے درآمد کنندگان کے اخراجات میں بھی اضافہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، برآمدی شعبے کو تقویت ملے گی اور موجودہ معاشی چیلنجز کے دوران قومی معیشت کو مثبت سہارا حاصل ہوگا۔

مزید خبریں