ملک بھر میں بجلی کے بل کا نیا اور آسان فارمیٹ متعارف

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  ملک بھر میں بجلی کے بل کا نیا اور آسان فارمیٹ متعارف کروادیا گیا۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق نئے بل میں قابلِ ادائیگی رقم، آخری تاریخ اوریونٹس کی تفصیل نمایاں ہے ۔

ترجمان نے بتایا کہ پرانے بل کے فارمیٹ پر صارفین کی شکایات موصول ہو رہی تھیں، صارفین کی آراء اور شکایات کی بنیاد پر بل کا فارمیٹ ازسرِنو ڈیزائن کیا گیا جس کے بعد نئے بل میں غیر ضروری معلومات اور پیچیدگی کم کردی گئی ہے۔

نیپرا کا بڑا ریلیف، بجلی 1 روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق بل کی تمام اہم معلومات اب زیادہ منظم اور واضح انداز میں پیش کی جائیں گی۔

مزید خبریں