ڈی پی او سیالکوٹ جناب کیپٹن (ر) دوست محمد کی ہدایات پر سیالکوٹ پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں تھانہ حاجی پورہ پولیس نے ڈی ایس پی سٹی سرکل کی نگرانی اور ایس ایچ او انسپکٹر غازی عبدالرزاق کی قیادت میں خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی شراب سپلائی نیٹ ورک سے وابستہ دو ملزمان یاسر اور حمزہ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 1100 بوتلیں شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان دیگر اضلاع سے شراب لا کر سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔ اس کارروائی سے غیر قانونی شراب کی سپلائی چین کو بڑا دھچکا پہنچا ہے جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
سیالکوٹ ایئرپورٹ پر جعلی سفری دستاویزات کے ساتھ مسافر گرفتار، انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا انکشاف
ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے “ڈرگ فری پنجاب” ویژن کے تحت منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور معاشرے کو منشیات کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔











