جمعرات,  11 جون 2026ء
کیا فولڈ ایبل آئی فون آنے والا ہے؟ صارفین کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آئی او ایس 27 کے ٹیسٹنگ ورژن میں معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے فولڈ ایبل آئی فون متعارف کروائے جانے کے ثبوت مل گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق البتہ ایپل نے ڈبلیو ڈبلیو ڈی سی 2026 میں فولڈ ایبل آئی فون کا اعلان نہیں کیا، لیکن آئی او ایس 27 کے ٹیسٹنگ ورژن میں ایسے کئی ثبوت ملے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ایسا فون بہت جلد آنے والا ہے۔

سافٹ ویئر ریسرچر M1Astra نے آئی او ایس 27 ٹیسٹنگ ورژن کے اندر ایسے کوڈز دریافت کیے ہیں جو براہ راست فولڈنگ آئی فون کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ اس میں ایک سسٹم کا نام Foldstate رکھا گیا ہے، جبکہ دیگر کوڈز میں mechanicalAngleDegrees اور angleDegrees شامل ہیں۔

اس آپریٹنگ سسٹم میں اسکرین کی مرمت کیلیے بنے ایپل کے ایک نئے سروس ٹول کے اندر دوسری ڈسپلے، دوسرے کور گلاس اور دو اضافی لائٹ سینسرز کا ذکر بھی ملا ہے۔ یہ تمام چیزیں فولڈ ایبل فون کی طرف اشارہ کرتی ہیں جس میں اندر اور باہر دونوں طرف اسکرینیں ہوتی ہیں۔

بلومبرگ کے مارک گورمین برسوں سے ایپل کے فولڈ ایبل فون پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ڈیوائس ستمبر میں آئی فون 18 پرو فیملی کے ساتھ پیش کی جا سکتی ہے، اس کی قیمت تقریباً 2000 ڈالر سے شروع ہوگی اور یہ براہ راست سیمسنگ کے گلیکسی زی فولڈ کا مقابلہ کرے گی۔

آئی او ایس 27 کے کئی نئے فیچرز خاص طور پر ایک بڑی اور مڑنے والی اسکرین کیلیے ڈیزائن کیے گئے لگتے ہیں۔ اب Widgets پورے صفحے کے فارمیٹ میں دستیاب ہیں جس کی وجہ سے میوزک، نیوز اور ویدر جیسی ایپس پورے ہوم اسکرین پر پھیل سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ،macOS 27 کے نئے ورژن میں ایپل نے iPhone Mirroring کو اپ ڈیٹ کیا ہے تاکہ جب آئی فون میک کمپیوٹر سے کنیکٹ ہو تو وہ iPad جتنا بڑا نظر آ سکے۔

ایپل نے اپنے ڈویلپرز کے سیشن کے دوران app adaptability کا تصور بھی پیش کیا۔ کمپنی نے ڈویلپرز کو بتایا کہ اب مخصوص ڈیوائسز یا اسکرین کے رخ کے حساب سے ڈیزائن بنانے کے بجائے آپ کو ایسے ڈیزائن بنانے ہوں گے جو مختلف سائز اور ریشو کے حساب سے خود کو بدل سکیں۔

مزید خبریں