پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا گلگت بلتستان میں مل کر حکومت بنانےکا فیصلہ

گلگت(روشن پاکستان نیوز) وفاقی حکومت میں اتحادی پیپلزپارٹی اور ن لیگ گلگت بلتستان میں بھی اتحادی بنیں گے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے گلگت بلتستان میں مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جی بی میں پی پی کا ن لیگ سے اتحاد پی ڈی ایم طرز پر ہو گا۔

گلگت بلتستان میں وزیراعلیٰ پی پی اور گورنر ن لیگ کا ہو گا جب کہ اتحادی حکومت میں وزارتوں کی تقسیم کا 60 اور 40فیصد کا فارمولا ہو گا۔

پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی نے بجٹ منظور کروانے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کے درمیان ملاقات ایوان صدر میں ہوئی جس میں بجٹ سے متعلقہ امور زیر غور آئے۔

حکومت اور پیپلزپارٹی نے ایک دوسرے کی بیشتر بجٹ تجاویز سے اتفاق کیا ہے۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں 50 فیصد اضافہ ، بڑی خبر آگئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ وسائل اور مسائل دیکھتے ہوئے دونوں ایک دوسرے کے لیے اسپیس دیں گے، بعض قابل عمل نکات پر تکنیکی کمیٹیاں مشاورت جاری رکھیں گی۔

مزید خبریں