اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی نے ٹی 20 کرکٹ میں افغانستان کے اسپنر راشد خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔
پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی نے لیسٹر شائر کے خلاف وائٹلٹی بلاسٹ میچ کے دوران ٹی 20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
فاسٹ بولر میچ میں چار وکٹیں حاصل کرکے 243 میچوں میں 350 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا ہے۔
عرفات منہاس ون ڈےکرکٹ کی تاریخ میں ڈیبیو پر5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولربن گئے
حسن علی نے افغانستان کے اسپنر راشد خان کا ریکارڈ توڑا ہے جنہوں نے 251 میچوں میں 350 ٹی 20 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
واضح رہے کہ حسن علی نے 57 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے اور 23.31 کی اوسط کی بہترین کارکردگی کے ساتھ 72 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
ٹی 20 انٹرنیشنل میں حسن علی نے 30 اگست 2025 کو شارجہ میں یو اے ای کے خلاف میچ کھیلا تھا جبکہ وہ اب ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔
یاد رہے کہ حسن علی کو 2017 کی چیمپئنز ٹرافی میں بہترین بولر قرار دیا گیا تھا۔











