غبارے سے موٹاپے کا علاج، لیکن کیسے؟

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) موٹاپے یا وزن کم کرنے کیلئے ایسا طریقہ علاج اپنانا ضروری ہے جو جسم کے لیے بہترین اور کارآمد بھی ہو اس میں ڈائٹ پلان اور ورزش کے ساتھ سرجری یا معدے کا غبارہ (Intragastric Balloon)بھی ہے۔

یاد رکھیں !! موٹاپے کے علاج کیلیے اگر آپ سرجری انٹر گیسٹرک بیلون یعنی معدے کا غبارہ جیسے وزن کم کرنے کا طریقہ اختیار کرنا چاہتے ہیں تو کسی ماہر ڈاکٹر یا نیوٹریشنسٹ سے رجوع کرنا لازمی امر ہے۔

ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے وزن یا موٹاپے سے چھٹکارے کیلیے ناظرین کو مختلف ماہرانہ مشورے دیے۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ معاملات میں موٹاپے کا علاج صرف خوراک میں کمی، ورزش اور انجکشنز سے ممکن نہیں ہوپاتا، ایسے میں جدید میڈیکل ٹریٹمنٹس کی ضرورت بھی پڑسکتی ہے جس کیلیے معدے کا غبارہ (Intragastric Balloon) موٹاپا کم کرنے کا سرجیکل علاج ہے۔

اسلام آباد: اگیگا فیڈرل کا بجٹ سے قبل احتجاجی دھرنے کا اعلان

اس طریقہ علاج میں منہ کے راستے (اینڈوسکوپی کے ذریعے) معدے میں سیلیکون سے بنا ایک نرم غبارہ داخل کرکے اسے نمکین پانی سے بھر دیا جاتا ہے، جس سے بھوک کم لگتی ہے اور وزن بھی تیزی سے گرتا ہے۔

ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کہا کہ معدے میں غبارہ داخل کرنے سے ایک دو دن تک متلی یا الٹی جیسی کیفیت رہتی ہے جو ٹھئیک ہوجاتی ہے لیکن جب اسے باہر نکالا جائے گا تو بھوک دوبارہ پہلے والی شدت پر آجائے گی۔

موٹاپا ایک طبی حالت ہے جہاں جسم میں اضافی چربی کا جمع ہونا اس حد تک ہوتا ہے جو آپ کی صحت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے، موٹاپا ایک عالمی مسئلہ ہے کیونکہ دنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ بالغ افراد کا وزن زیادہ ہے اور ان میں سے تقریباً 300 ملین موٹے ہیں۔

یاد رہے کہ موٹاسے بچاؤ کیلیے سرجری کا انتخاب کرنے سے پہلے اپنے تمام اختیارات پر غور کریں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ موٹاپے کے لیے سرجیکل علاج کے لیے آگے بڑھنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے تمام فوائد اور نقصانات کے بارے میں بات کریں۔

مزید خبریں