سوناایک ہی روزمیں8600روپے سستا،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی۔

عالمی مارکٹ میں سونا 86 ڈالر کمی کے ساتھ 4454 ڈالر فی اونس تک گر گیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 8600روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 67 ہزار 762روپے تک گر گیا۔

دس گرام سونا 7373 روپے سستا ہواہے جس کے بعددس گرام سونا 4 لاکھ 1 ہزار 30 روپےکاہوگیا۔

فی تولہ چاندی 259 روپے سستی ہوکر 7894 روپے تک گر گئی ہے۔

عید کے اختتام پر پاکستانیوں کیلیے بڑی خوشخبری، سونا سستا ہو گیا!

واضح رہے کہ گزشتہ روزمقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں  4600 روپےفی تولہ کااضافہ ہواتھاجس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے تک پہنچ گئی تھی، اسی طرح 10 گرام سونا بھی 3,944 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 8 ہزار 403 روپے کا ہو گیا تھاجبکہ  چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیاتھا۔

مزید خبریں