راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) بجٹ پاس کرنے کی بات پر بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے سہیل آفریدی کو ٹوک دیا۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات نہ کرائے جانے پر دیے گئے دھرنے میں علیمہ خانم نے سہیل آفریدی کو خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس کرنے پر تنبیہ کر دی۔
عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر بھی آنکھ کی بیماری کا شکار ہوگئے
علیمہ خانم نے کہا کہ آپ بجٹ پاس کیوں کر رہے ہیں ان سے کہیں پہلے میری ملاقات کرائیں، بانی نے پچھلے سال بھی کہا تھا میرے ساتھ بجٹ پر بات کرو، آپ آج بھی ان سے کہیں بجٹ سے پہلے بانی سے ملاقات کرائیں۔
علیمہ خانم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تنہا کیا گیا جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔











