اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں 6 فیصد کمی کا اعلان کر دیا گیا۔
گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ پیٹرول وڈیزل کی قیمت میں کمی ہم 6 فیصد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کررہے ہیں وزیراعظم پاکستان کے مشکور ہیں کہ ڈیزل پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا، امید کرتے ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید بھی کمی کی جائے گے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے ٹرانسپورٹرز سمیت ہر پاکستانی کو ریلیف ملتا ہے جنگی حالات کی وجہ سے ملک میں امپورٹ ایکسپورٹ میں انتہا درجے کی کمی واقع ہوئی، امپورٹ ایکسپورٹ میں کمی کی وجہ سے کام کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے موجودہ صورتحال میں وفاقی حکومت کی طرف سے امید کرتے ہیں کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کو مزید ریلیف دیا جائے گا۔
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
دوسری جانب پاکستان منی مزدا گڈزٹر انسپورٹ ایسوسی ایشن نے کرایوں میں 5فیصد کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے عید کے تیسرے دن بہت اچھا فیصلہ کیا ہے۔











