اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز): وفاقی بجٹ برائے سال 27-2026 اگلے ماہ 5 جون کو پیش کیا جائے گا جس میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ڈبل خوشخبری ہے۔
وفاقی بجٹ برائے سال 27-2026 اگلے ماہ 5 جون کو پیش کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس طلب کر لیے گئے ہیں اور صدر مملکت آصف زرداری نے ایوان بالا اور ایوان زیریں کے اجلاس طلب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
بجٹ پیش کیے جانے سے قبل قومی اقتصادی سروے 4 جون کو جاری کیا جائے گا جب کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی 5 جون کو ہوگا۔
نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ایک نہیں بلکہ دو خوشخبریاں دیے جانے کا امکان ہے جس کی تجاویز زیر غور ہیں۔
آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ! بڑی تجویز سامنے آگئی
اس حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تقریباً 10 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔
اس کے علاوہ تنخواہ دار طبقے اور پنشنرز کو ریلیف دینے کے لیے مختلف تجاویز تیار کی ہیں۔ ان میں 4 ایڈہاک الاؤنسز میں سے ایک کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی بھی تجویز ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ماہانہ ایک سے دو لاکھ روپے آمدن والے طبقے کو ریلیف دینے کی تجویز زیر غور ہے اور سالانہ 12 سے 22 لاکھ روپے تنخواہ لینے والے افراد کے لیے انکم ٹیکس میں کمی بھی متوقع ہے۔











