پسرور(کرائم رپورٹر) گزشتہ روز نواحی قصبہ کلاسوالا کے محلہ گہنے شاہ دربار کے رہاٸشی میاں ہارون نے معمولی بات پر مشتعل ہو کر چھوٹے بھاٸی میاں عثمان کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔ انہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور لے جایا گیا۔ جہاں ابتداٸی طبی امداد کے بعد انہیں علامہ اقبال ہسپتال سیالکوٹ ریفر کردیا گیا مگر وہ زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے جاں بحق ہو گٸے۔ دونوں بھاٸی عرصہ دراز سے بسلسلہ روزگار سعودی عرب میں مقیم تھے۔ ذراٸع کے مطابق کچھ روز قبل سعودی عرب میں بھی دونوں کی معمولی بات پر تلخ کلامی ہوٸی تھی۔ ق ا ت ل اور مقتول دونوں شادی شدہ تھے اور دونوں کے چار چار بچے ہیں۔ ذراٸع کے مطابق پولیس تھانہ صدر پسرور نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مقتول کی نعش پوسٹمارٹم اور نماز جنازہ کے بعد کلاسوالا قبرستان میں سپردِ خاک کر دی گٸی ہے۔
سینیٹ ملازم حمزہ خان قتل کیس: سابق پولیس افسر عارف شاہ کو سزائے موت











