حضرت علیؑ و حضرت فاطمہؑ کے عقد مبارک کی سالگرہ، اسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  امیرالمومنین حضرت علیؑ اور حضرت بی بی فاطمہؑ کے عقد مبارک کی سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کیک کاٹا گیا اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں امام حسین کونسل کے سیکرٹری جج سید خالد جاوید بخاری، محمد شکور، نعیم اکرم قریشی، سبطین رضا، لوحدی اخلاق زیدی اور شاہزیب یار سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

مقررین نے حضرت علیؑ اور حضرت فاطمہؑ کی ازدواجی زندگی کو امت مسلمہ کیلئے بہترین نمونہ قرار دیتے ہوئے محبت، اخوت اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔

تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

مزید خبریں