کراچی (روشن پاکستان نیوز): عالمی مارکیٹ کے ساتھ پاکستان میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے اور ملک میں ان کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 68 ڈالرز کی کمی سے 4480 ڈالر کا ہو گیا، جس کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑا۔
پاکستان میں بدھ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 6800 روپے کی نمایاں کمی ہوئی، جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 70 ہزار 362 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 5 ہزار 830 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 3 ہزار 259 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت میں 125 روپے کمی واقع ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت 7 ہزار 974 روپے ہو گئی۔
ملک میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔











