پنجاب اور سندھ کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا

اسلام آباد(رشن پاکستان نیوز) پنجاب اور سندھ کے  بعد   خیبر پختونخوا  میں  بھی دکانیں، مارکیٹیں،  شاپنگ مال،  ہوٹل  اور ریسٹورنٹس  رات  جلدی  بند کرنے کی  پابندی ختم کردی گئی، کاروباری مراکز  اب معمول کے مطابق  اپنے  اوقات کار  جاری  رکھ سکیں گے۔

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کےخاتمےکا نوٹس جاری کردیا۔

نوٹس کے مطابق مارکیٹیں،کاروباری مراکز کے اوقات کار سے متعلق پابندیاں معطل کردی گئی ہیں۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مقررہ اوقات کو تاحکم ثانی ختم کردیاگیا ہے۔

خواتین کیلئے محفوظ پنجاب میری اولین ترجیح ہے، مریم نواز

نوٹس میں کہا گیا ہےکہ بجلی کی بچت کے اقدامات پر بدستور عمل کیا جائےگا، غیر ضروری اور آرائشی روشنیوں کے استعمال سے گریز کیا جائے۔

دوسری جانب   بلوچستان کےکاروباری مراکز کے لیے یکم جون تک لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق تمام دکانیں، مالز، ریسٹورنٹس اور مارکیٹیں رات 8 بجے تک بند کرنےکی پابندی ختم کردی گئی ہے جب کہ  دیگر اداروں میں لاک ڈاؤن کی پابندی برقرار رہے گی۔

مزید خبریں