اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی دارالحکومت میں خلع کی شرح میں خطرناک اضافہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
وکلاء کا کہنا ہے کہ منشیات اور بے روزگاری کے باعث طلاق اور خلع کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے، فیملی کورٹس میں مقدمات کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی ہے۔
کم عمر شادیوں کی ممانعت کا ترمیمی بل پنجاب اسمبلی میں منظور
ذرائع کے مطابق فیملی کورٹس میں یومیہ 300سے زائد مقدمات دائر ہونے لگے ہیں جبکہ خلع/ نان نفقہ کے اوسطاً 38کیسز فی گھنٹہ دائر ہونے لگے، امسال خلع کے کیسز کی تعداد تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر چکی، وفاقی دارالحکومت میں ہر ماہ 9 ہزار سے زائد نئے کیسز کا اندراج ہو رہا ہے۔











