اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسریٰ یونیورسٹی کے زیر اہتمام جاری اسپورٹس گالا 2026 اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر احمد علی اللہ قاضی تھے جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات اور میڈلز تقسیم کیے۔
اسپورٹس گالا کے دوران بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی اور 100 میٹر دوڑ کے دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے جن میں طلبہ نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔
ٹیبل ٹینس سنگل مقابلوں میں معاذ حسن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ احمد ذیشان رنر اپ رہے۔ ٹیبل ٹینس سنگل گروپ مقابلوں میں فائنل ایئر کے غنی فاتح قرار پائے۔
بیڈمنٹن سنگل مقابلوں میں فورتھ ایئر کے طالب شاہین نے میدان اپنے نام کیا جبکہ بیڈمنٹن سنگل گروپ ٹو میں فرسٹ ایئر کے صارم کامیاب رہے۔
100 میٹر دوڑ کے مقابلوں میں زکریا اور حاظق فاتح قرار پائے۔ رسہ کشی کے مقابلوں میں عبد الرحمان، جنید وحید اور صارم نے گولڈ میڈلز حاصل کیے جبکہ حسن، عبد اللہ سلامت، حسن نواز اور نبیل خٹک سلور میڈلز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔
تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر ڈاکٹر احمد علی اللہ قاضی نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں میں مثبت سوچ، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کو فروغ دیتی ہیں











