اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) نگراں حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔
نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم نے قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دے دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔