اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیف الیکشن کمشنر سے قوم سے معافی مانگنے اور مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اس وقت فارم 47 فارم 45 کا اصول نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر قوم سے معافی مانگیں اور استعفیٰ دیں۔ جمہوری عمل پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اب سب کہہ رہے ہیں کہ یہ شفاف الیکشن نہیں، الیکشن کمیشن قوم کے جمہوری حقوق کے تحفظ میں ناکام ہو چکا ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ جمہوری نظام مستحکم نہ ہو تو معیشت بہتر نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکمرانوں نے ملک اور معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ہے۔