لاہور(روشن پاکستان نیوز) ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 19 لاکھ روپے بٹور لیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے سی ٹی ڈی اہلکار دوست محمد سے اٹلی بھیجنے کے عوض پیسے وصول کیے ہیں۔
سی ٹی ڈی اہلکار کی درخواست پر تھنہ گلبرگ میں ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ غیرقانونی طریقے سے باہر جانے کے لیے پیسے دینے والا دوست محمد سی ٹی ڈی کراچی میں تعینات ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن سے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو 13 گارڈز سمیت گرفتار کیا تھا۔
ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا سونا جعلی نکلا ،10 لاکھ شرط بھی ہار گئے
حکام کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاکر کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے بعد حراست میں لیا گیا جس میں اس کے پرائیویٹ مسلح گارڈز کو عوام کے سامنے ہتھیاروں کی نمائش کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
ٹک ٹاکر نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے ناصرف اپنی غلطی کا اعتراف کیا تھا بلکہ کان پکڑ کر عوام سے معافی بھی مانگی تھی۔











