لندن(روشن پاکستان نیوز) یوکے ہونسلو اسلامک سنٹر کے جنرل سیکرٹری شفیق الرحمن کی جانب سے منارہ ریسٹورنٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چودھری ریاض کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں مقامی سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
لندن میں یہودی عبادت گاہوں پر آتشزدگی کے پے در پے حملے، تحقیقات شروع!
تقریب کے دوران مقررین نے چودھری ریاض کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مہمانِ خصوصی نے اپنے خطاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وژن اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس کے بعد شرکاء کی تواضع بھی کی گئی۔











