لاہور، کراچی، راولپنڈی، گوادر(عرفان حیدر) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کی ہیں، جن کے دوران 8 ملزمان گرفتار کیے گئے اور 2 کروڑ 62 لاکھ سے زائد مالیت کی 164.38 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
لاہور کے کوریئر آفس سے آسٹریلیا جانے والے پارسل میں کپڑوں میں چھپائی گئی 7.8 کلوگرام آئس برآمد ہوئی جبکہ ایک اور کارروائی میں سعودی عرب جانے والے پارسل سے 503 گرام چرس برآمد کی گئی۔ چاہل کلاں ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب دو گاڑیوں سے 78 کلوگرام چرس برآمد ہوئی اور 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ کراچی کے گلشنِ اقبال کے قریب ملزم کے قبضے سے 39.6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جبکہ گڈاپ ٹاؤن کے قریب گاڑی سے 30 کلوگرام چرس برآمد ہوئی اور 2 ملزمان گرفتار ہوئے۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک ملزم کے قبضے سے 4.8 کلوگرام آئس اور 300 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ فیض آباد بس ٹرمینل کے قریب ایک ملزم کے قبضے سے 1 کلوگرام آئس برآمد ہوا اور ڈسٹرکٹ گوادر کے قریب 2.380 کلوگرام وزنی منشیات کے ساتھ 4500 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئیں۔
اے این ایف کا ملک بھر میں کریک ڈاؤن: خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار، 13 کلو سے زائد منشیات برآمد
تمام کارروائیوں کے بعد انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ این ایف اے نے کہا ہے کہ منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ ملک میں منشیات کی رسائی کو روکا جا سکے۔











