جمعرات,  09 اپریل 2026ء
سحر کامران کا ایسٹر کے موقع پر خوشیوں بھرا پیغام

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے ایسٹر کے موقع پر اپنے ساتھیوں اور دوستوں کو خوشیوں بھرا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا

“ایسٹر مبارک
تمام ساتھیوں اور دوستوں کو خوشیوں بھرا موسم منانے پر نیک خواہشات۔
آپ سب کو بہار کے موسم کی امید اور خوبصورتی، اور روشن دنوں کے وعدے کی مبارکباد۔”

سحر کامران نے اپنے پیغام میں امن، محبت اور بھائی چارے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ موقع ہمیں خوشی اور ہم آہنگی کے لیے متحد کرتا ہے۔

اسلام آباد: ایم این اے سحر کامران کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت

مزید خبریں