هفته,  23 نومبر 2024ء
ن لیگ سے ہماری انڈراسٹینڈنگ ہے، حکومت کے ساتھ جائیں گے، مصطفیٰ کمال

کراچی (روشن پاکستان نیوز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ  مسلم لیگ ن سے ہماری انڈر اسٹینڈنگ ہے، ہم حکومت کے ساتھ جائیں گے۔

نجی ٹی ویسے گفتگو کے دوران مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے پاس نمبرز ہیں، اس کے بغیر حکومت نہیں بن سکتی۔ ہمارے نمبر ملا کر حکومت نہیں بن سکتی۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت میں کسی کے لئے کوئی چارمنگ نہیں ہے۔ اگر اپوزیشن کے ساتھ جا کر بیٹھ جائیں تو ایک دن میں ہماری سیاست اوپر چلی جائے گی۔ 

مزیدپڑھیں:مشی گن الیکشن، ٹرمپ اور بائیڈن کامیاب، غزہ پر احتجاج کا ووٹ کس طرف؟

انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اتنے نمبرز ہونے کے باوجود وزارتیں نہیں لینا چاہتی۔ مسلم لیگ ن سے ہماری انڈر اسٹینڈنگ ہے، ہم حکومت کے ساتھ جائیں گے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پنجاب کی گورنر شپ دے کر سندھ کی گورنر شپ لی ہے۔ مسلم لیگ ن ہمارے ساتھ مل کر ہی سندھ میں گورنر لگائے گی۔ انہوں نے کہا سندھ میں ہمارا بھی گورنر ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں