بدھ,  27 نومبر 2024ء
بھارتی ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی سے پہلے کی تقریبات ،مہمانوں کی 2500کھانوں سے تواضع

ممبئی (روشن پاکستان نیوز)بھارتی ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور منگیتر رادھیکا مرچنٹ کی ’پری ویڈنگ‘ کی تقریبات شروع ہونے جارہی ہیں جس میں مہمانوں کی ایک نہیں بلکہ ڈھائی ہزار کھانوں سے تواضع کی جائے گی۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ نے 19 جنوری 2023 کو ممبئی میں منگنی کی تھی جب کہ یہ جوڑا رواں سال 12 جولائی کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے شہر جام نگر میں یکم سے 3 مارچ تک اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی شاندار تقریبات میں مدعو مہمانوں کے لیے کھانے کا ایک شاندار مینو تیار کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تقریبات کے لیے 25 سے زیادہ باورچیوں کی ایک خصوصی ٹیم اندور سے جام نگر کے لیے پرواز کرے گی۔ مینو میں اندور کے کھانوں پر توجہ دی جائے گی، جبکہ مہمانوں کے لیے پارسی کھانوں سے لے کر تھائی، میکسیکن اور جاپانی پکوان تک کے خصوصی پکوان دستیاب ہوں گے۔ کے طور پر تیار کیا جائے گا

بھارتی میڈیا کے مطابق تین روزہ تقریبات کے دوران مینو میں کل 2500 ڈشز ہوں گی جب کہ کسی بھی ڈش کو دہرایا نہیں جائے گا۔

مہمانوں کے لیے ناشتے میں 70 سے زائد ڈشز، دوپہر کے کھانے کے لیے 250 سے زیادہ اور رات کے کھانے کے لیے 250 سے زیادہ خصوصی پکوان ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 3 روزہ ایونٹ میں 5 فنکشنز ہوں گے، تقریب میں 1000 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جس میں بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس سمیت کئی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

مزید خبریں