تہران(روشن پاکستان نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ آج ہم دنیا کے کئی ممالک کے عوام کی بیداری کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیے، عراق، لبنان، مصر اور عرب ممالک کے عوام امریکا، اسرائیل اور ان کے جرائم کے خلاف ببانگ دہل نفرت کا اظہار کررہے ہیں۔
ایرانی صدر نے کہا کہ دنیا کے آزاد لوگوں کے دل صہیونیوں کے ساتھ نہیں ہیں۔
ایران۔اسرائیل جنگ: پاکستان کا کردار
مسعود پزشکیان کے مطابق خطے میں استحکام صرف باہمی تعاون اور اقوام کی مرضی کااحترام کرنے سے ہی ممکن ہے۔











