اتوار,  22 مارچ 2026ء
قطری ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ، عملے کی تلاش جاری

دوحہ(روشن پاکستان نیوز) قطری ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے بعد سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

اتوار کو قطری وزارت دفاع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر معمول کی ڈیوٹی کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث ملک کی سمندری حدود میں گر کر تباہ ہو گیا۔

وزارت کے مطابق عملے کے ارکان  کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کا بالواسطہ تبادلہ اب بھی جاری ہے، امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ

فوری طور پر تکنیکی خرابی کے علاوہ حادثے کی کوئی اور وجہ سامنے نہیں آئی اور اس بات کا بھی کوئی عندیہ نہیں کہ یہ حادثہ کسی دشمنانہ کارروائی کا نتیجہ تھا۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہے۔

28 فروری سے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے آغاز کے بعد قطر کو ایران کی جانب سے ڈرون اور میزائل حملوں کا سامنا رہا ہے۔

مزید خبریں