اتوار,  22 مارچ 2026ء
امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کا بالواسطہ تبادلہ اب بھی جاری ہے، امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ  امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کا بالواسطہ تبادلہ اب بھی جاری ہے۔

امریکی ویب سائٹ نے لکھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست بات چیت ختم ہو چکی،، لیکن مصر، قطر اور برطانیہ اب بھی دونوں ملکوں میں پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔

ایران میں فوجی مداخلت خطرناک جوا، خطہ بڑی جنگ کی طرف بڑھ سکتا ہے: سحر کامران

ویب سائٹ کے مطابق امریکا ایران سے یورینیم افزودگی ختم کرنے کے ساتھ ساتھ 5 سال کے لیے میزائل پروگرام کا خاتمہ بھی چاہتا ہے جب کہ ایران جنگی نقصانات کا ہرجانہ طلب کر رہا ہے۔

ایک امریکی عہدے دار کے مطابق اگر امریکا ایران کے منجمد اثاثے اسے واپس کر دے تو ایران کا ہرجانے کا مطالبہ پورا ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں