منگل,  17 مارچ 2026ء
اسرائیلی فوج نے علی لاریجانی کو نشانہ بنایا ہے، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

تل ابیب(روشن پاکستان نیوز) اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں  کہا گیا ہے فوری طور پر واضح نہیں کہ آیا علی لاریجانی مارے گئے یا زخمی ہوئے۔

ایران کے دارالحکومت تہران پر اسرائیل کے نئے بڑے حملے

ایرانی میڈیا نے اسرائیلی میڈیا کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی کا پیغام جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ ایران کے دارالحکوت تہران کے مرکزی علاقے میں دھماکے سنے گئے، فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کن مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید خبریں