منگل,  17 مارچ 2026ء
آسکر تقریب: ہسپانوی اداکار کا ‘فلسطین کے حق میں نعرہ’، پریانکا کے عجیب تاثرات کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) 2026 کی آسکرز کی تقریب 15 مارچ بروز اتوار کو لاس اینجلس میں ہوئی جس میں ہسپانوی اداکار کی جانب سے فلسطین کے حق میں لگایا جانے والا نعرہ توجہ کا مرکز بن گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ہسپانوی اداکار ہاویئر بارڈیم نے فلسطین کے حق میں نعرہ لگادیا۔

اداکار ہاویئر بارڈیم کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر سخت تنقید کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم 23 سال بعد ایک غیر قانونی جنگ میں ہیں جو ٹرمپ اور نیتن یاہو نے ایک اور جھوٹ کی بنیاد پر حکومت کو گرانے کے لیے شروع کی ۔

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا ردعمل:

 دلچسپ بات یہ تھی کہ اسٹیج پر اداکار ر ہاویئر بارڈیم کے ہمراہ پریانکا بھی روسٹرم پر موجود تھیں جس وقت ہاویئر نے فلسطین کے حق میں نعرہ لگایا تو بظاہر پریانکا کے چہرے کے تاثرات کچھ تبدیل ہوگئے اور ان کا خاموش ردعمل چہرے سے واضح تھا۔

ٹرمپ انتظامیہ کا آبنائے ہرمز سے گزرنیوالے بحری جہازوں کی حفاظت کیلئے اتحادکا منصوبہ

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اس سے لاعلم تھیں کہ ہاویئر کیا کہنے والے ہیں۔

ہسپانوی اداکار کی جانب سے فلسطینیوں کے حق میں نعرہ لگائے جانے کے دوران پریانکا زبردستی دبی سی مسکراہٹ دیتی رہیں۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو ناصرف پاکستانی مداحوں بلکہ دنیا بھر کی معروف شخصیات نے پریانکا چوپڑا پر تنقید کی اور ساتھ ہی ہاویئر بارڈیم کو سراہا۔

ایکس پر کئی ٹوئٹس نے نشاندہی کی کہ پریانکا چوپڑا جوناس  2006 سے یونیسیف کے ساتھ کام کررہی ہیں اور وہ 2016 میں عالمی خیر سگالی سفیر بنی۔

مزید خبریں