واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) سینٹکام نے عراق میں گر کر تباہ ہونے والے امریکی جہاز حادثے میں 4 ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔
سینٹکام نے دعویٰ کیا ہے کہ جہازفرینڈلی یا دشمن کی کارروائی کا نشانہ نہیں بنا، فی الحال ریسکیوکاعمل جاری ہے۔
امریکی سینٹکام نے بتایا کہ واقعےمیں عملےکے6 میں سے 4 اہلکارہلاک ہوگئے۔
جنوبی کوریاکا ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا
سینٹکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ امریکی ری فیولنگ طیارہ کے سی 135عراق کےمغربی علاقےمیں12مارچ کوگرا، واقعےکی وجوہات جاننےکے لیے تحقیقات جاری ہیں۔











