منگل,  03 مارچ 2026ء
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے سعودی شہر ریاض چھوڑ دیا، لیکن کیوں؟

ریاض(روشن پاکستان نیوز۹ ایرانی حملوں کے بعد اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نجی طیارے میں ریاض سے میڈرڈ روانہ ہوگئے۔

برطانوی اخبار کے مطابق رونالڈو کا نجی طیارہ رات 8 بجے ریاض سے روانہ ہوا اور تقریباً ایک بجے میڈرڈ پہنچاجب کہ فلائٹ ٹریکر کے مطابق طیارہ مصر اور بحیرہ روم کے اوپر سے گزرا۔

خطے میں امریکی اڈے ہمارے لئے جائز ہدف ، اپنے دفاع کیلئے سب کچھ کرینگے ، ایرانی وزیر خارجہ

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ طیارے کی مالیت تقریباً 61 ملین پاؤنڈ بتائی گئی، رونالڈو ریاض میں اپنی اہلیہ اور پانچ بچوں کے ساتھ مقیم ہیں۔

برطانوی خبار کے مطابق یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ خاندان پرواز میں موجود تھا یا نہیں۔

مزید خبریں