لندن (روشن پاکستان نیوز) برطانیہ میں شدید گرمی کے دوران پانی کا بحران شدت اختیار کرتا رہا ہے۔
دارالحکومت لندن کے بڑے ہوائی اڈے گیٹوک پر پانی کی عدم فراہمی کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
گیٹوک ہوائی اڈے نے اتوار کو کہا کہ وہ “پانی کی فراہمی کے مسئلے” سے دوچار ہے۔ برطانیہ کے دوسرے مصروف ترین ہوائی مرکز میں بیت الخلاء اور ریستوران بند ہونے کی اطلاع ہے۔
دارالحکومت کے جنوب میں ہوائی اڈے کے دونوں ٹرمینلز پر اس مسئلے سے اثر انداز ہوئے ہیں جہاں موسم گرما کے مصروف سیزن میں سروسز کو متاثر کیا ہے۔
سابق گورنرچوہدری محمدسرور کے فرزندانس سرور برطانیہ کے وزیرتجارت مقرر
ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کے لیے جاری نوٹس میں کہا ہے کہ ہوائی اڈے پر مسافروں اور عملے کے لیے بوتل میں پانی دستیاب کرایا جا رہا ہے اور ہمارے مسافروں کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے دیگر ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہم مزید اپڈیٹس فراہم کریں گے اور مسافروں کو ہونے والی کسی بھی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔











