اتوار,  26 جولائی 2026ء
ٹریفک پولیس لاہور کی وردی پھر تبدیل

لاہور(روشن پاکستنان نیوز) سٹی ٹریفک پولیس کی بدلی گئی یونیفارم ایک سال بھی نہ چل سکی۔ ٹریفک پولیس لاہور کی یونیفارم ایک بار پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس اب دوبارہ پہلے والی پرانی یونیفارم پہنے گی جس میں سفید شرٹ اور نیلی پینٹ کی بجائے بلش گرے یونیفارم استعمال کی جائے گی۔

سابق سی ٹی او اطہر وحید نے ٹریفک وارڈنز کی یونیفارم تبدیل کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیفارم کے لیے ٹریفک وارڈنز کو 5 پانچ ہزار روپے دیے گئے تھے۔

اسلام آباد: ٹریفک پولیس میں الیکٹرک وہیکلز کا آغاز، کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد

یونیفارم تبدیلی سےمتعلق ڈی آئی جی لاجسٹکس کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں اے آئی جی لاجسٹکس اور ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز شریک ہوئے۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے ہر یونٹ کے اہلکاروں کو ایک یونیفارم دی جائے گی۔

پنجاب ہائی وےپٹرول وردی کا موجودہ پیٹرن ہی جاری رکھے گی۔

مزید خبریں