هفته,  28 فروری 2026ء
خطے میں 14 اڈوں کو نشانہ بنایا ، سیکڑوں امریکی فوجی مارے گئے ، پاسداران انقلاب کا دعویٰ

تہران(روشن پاکستان نیوز) ترجمان پاسداران انقلاب ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ خطے میں 14 امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا ،جس کے نتیجے میں سیکڑوں امریکی فوجی مارے گئے۔

ترجمان پاسدران انقلاب نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج کے حملے مستقبل میں مزید زوردار، وسیع اور مؤثر ہوں گے۔

دوسری جانب ترجمان سینٹکام نے کہا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کا 200 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا دعویٰ غلط ہے۔ امریکی بحریہ کے جہاز کو نقصان پہنچانے کا ایرانی دعویٰ بھی غلط ہے۔

ادھر دبئی میں مزید دھماکے سنے گئے ، پام جمیرہ پر ایرانی حملے میں 4 افراد زخمی ہوئے ، دوحہ میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

پاکستان ایران کے خلاف بلاجواز حملوں کی مذمت کرتا ہے، دفتر خارجہ

بحرینی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بحرین میں ایک بار پھر سائرن گونج اٹھے ، بحرینی حکام نے اپنے شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایرانی بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کی نئی لہر کو کامیابی سے فضا میں ناکارہ بنایا۔

مزید خبریں