ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی وزارتِ خارجہ نے ریاض ریجن اور مشرقی صوبے کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے ایرانی حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ حملے “کھلے اور بزدلانہ” تھے، جنہیں سعودی دفاعی نظام نے کامیابی سے روک لیا۔
پاکستانی جڑواں بچے سرجری کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے
وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ان حملوں کو کسی بھی جواز کے تحت درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔
بیان میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ ایران نے یہ کارروائی اس کے باوجود کی کہ اسے معلوم تھا کہ سعودی عرب نے واضح طور پر اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی فضائی حدود یا سرزمین کو ایران کے خلاف کسی کارروائی کے لیے استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔
سعودی حکومت نے اس واقعے کو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے اقدامات کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔











