ماسکو(روشن پاکستان نیوز) روس نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا اور اسرائیل کے فرمانوں پر عمل کرنے سے انکار کیا، اس لیے امریکا اور اسرائیل ایرانی حکومت کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔
روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ صورتحال کو فوری سیاسی اور سفارتی مفاہمت پر لایا جائے، روس عالمی قوانین کے مطابق پُرامن حل کیلئے مدد کرنے پر تیار ہے، تنازع کا پُرامن حل باہمی احترام اور متوازن مفاد پر مبنی ہونا چاہیے۔
روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران پر حملہ اقوامِ متحدہ کے ایک خودمختار اور آزاد رکن ملک کے خلاف بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں اور ضوابط کی صریح خلاف ورزی ہے۔
یوکرین اور اسکے اتحادی جہاں تک جارہے ہیں انہیں پچھتاوا ہوگا، روسی صدر نے خبردارکردیا
بیان میں کہا گیا کہ یہ امر خاص طور پر قابلِ مذمت ہے کہ یہ حملے ایک بار پھر اُس وقت کیے جا رہے ہیں جب ایران کی اسلامی جمہوریہ کے حوالے سے صورتحال کو طویل مدتی بنیادوں پر معمول پر لانے کے لیے مذاکراتی عمل کی تجدید کی جا رہی تھی۔
روس نے کہا کہ یہ سب اُس یقین دہانی کے باوجود ہو رہا ہے جو روسی فریق کو دی گئی تھی کہ اسرائیل ایران کے ساتھ فوجی تصادم میں دلچسپی نہیں رکھتا۔
روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ آئی اے ای اے کی نگرانی میں کام کرنیوالی جوہری تنصیبات پر بمباری ناقابلِ قبول ہے۔ عالمی نظام کی بین الاقوامی بنیادوں ک











