هفته,  28 فروری 2026ء
امریکا اور اسرائیل کے ایرانی اسکول پر حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہو گئی

تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران کے شہر مناب میں لڑکیوں کے اسکول پر ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہو گئی۔

ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ حملے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے، تاہم فرانسیسی نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں جانی نقصان میں اضافہ ہوا ہے۔

امریکا اور اسرائیل کا مشترکہ طور پر ایران پر حملہ، تہران پر میزائل داغ دیے

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے تہران، اصفہان، قم، کرج ،کرمان شاہ ،لورستان اور تبریز اور دیگر مقامات کو نشانہ بنایا۔

ایرانی صدارتی محل اور سپریم لیڈر خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کے قریب 7 میزائل گِرے۔ تاہم صدر مسعود پزشکیان محفوظ رہے۔

مزید خبریں