بدھ,  25 فروری 2026ء
کیا روزےکی حالت میں احتلام سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

سوال: اگر روزے کی حالت میں نیند کے دوران احتلام ہو جائے اور غسل فرض ہو جائے تو کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب: اگر کوئی روزے دار سوتے ہوئے احتلام کا شکار ہو جائے تو اس سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، بلکہ روزہ برقرار رہتا ہے، کیونکہ یہ عمل انسان کے اختیار میں نہیں ہوتا۔

دنیا کے کس ملک میں کتنے گھنٹے کا روزہ ہو گا؟ دلچسپ معلومات

البتہ ایسی صورت میں غسل فرض ہو جاتا ہے، اس لیے چاہیے کہ بیدار ہونے کے بعد جتنا جلد ممکن ہو غسل کر لیا جائے۔ بلا ضرورت غسل میں تاخیر کرنا درست نہیں، تاکہ روزے کا زیادہ حصہ طہارت کی حالت میں گزرے۔

یاد رہے کہ اگر غسل میں اتنی دیر کر دی جائے کہ نماز قضا ہو جائے تو یہ گناہ ہے۔

مزید خبریں