منگل,  24 فروری 2026ء
امریکا ایران کشیدگی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) امریکا ایران کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیتمیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں مزید 62 سینٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 71 اعشاریہ 39 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

امریکی خام تیل کی قیمت بھی 37 سینٹ اضافے کے بعد 66 اعشاریہ 21 ڈالر فی بیرل  ہوگئی۔

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا کردیا گیا

دوسری جانب سونے کی قیمت بھی 107 ڈالر اضافے سے 5200 ڈالر فی اونس کی سطح عبور کر گئی۔

مزید خبریں