هفته,  21 فروری 2026ء
پاکستان سے پہلی حج پرواز 19 اپریل کو روانہ ہو گی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سرکاری اسکیم کے تحت حج تربیت کا دوسرا مرحلہ عید کے بعد شروع کیا جا رہا ہے جبکہ پاکستان سے پہلی حج پرواز 19 اپریل کو جائے گی۔

سرکاری اسکیم کے تحت عازمین حج کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت اسلام اباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کی سہولت دی جائے گی۔

رواں سال ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد خوش نصیب فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جائیں گے ، جن میں گزشتہ سال حج سے رہ جانے والے عازمین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

حج 2026: بائیو میٹرک کیلئے وزارت مذہبی امور نے ڈیڈ لائن دے دی

نجی چینل کے مطابق گزشتہ سال حج سے رہ جانے والے بعض عازمین سے پرائیویٹ ٹریول ایجنٹس نے مزید رقم طلب کی ہے۔

مزید خبریں