راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا معائنہ مکمل کر لیا گیا جس کے بعد طبی ٹیم واپس روانہ ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق مختلف اسپتالوں کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم اڈیالہ جیل ضروری طبی سامان کے ساتھ پہنچی تھی، طبی ماہرین میں ڈاکٹر رفاق، ڈاکٹر سکندر اور ڈاکٹرعارف بھی شامل تھے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ
اِسی طرح ٹیکنیشن بھی 5 رکنی ڈاکٹروں کی ٹیم کے ہمراہ تھے، ڈاکٹروں نے تقریبا ایک گھنٹہ ت جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا، ڈاکٹروں کی ٹیم مختلف طبی آلات اور ادویات بھی ساتھ لے کر آئی۔
سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق سخت سکیورٹی انتظامات میں میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں آنکھوں کا تفصیلی چیک اپ کیا گیا ، طبی ٹیم جلد رپورٹ حکومت کے حوالے کرے گی۔











