جمعه,  13 فروری 2026ء
اسلام آباد پولیس کا تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن

اسلام آباد(سعد عباسی) اسلام آباد پولیس نے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا۔ یہ آپریشن ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی زیر نگرانی جبکہ ایس پی رورل زون کی قیادت میں کیا گیا۔

سرچ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 165 افراد، 105 گھروں، 27 موٹر سائیکلوں اور 15 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ دورانِ آپریشن 16 مشکوک افراد اور 2 موٹر سائیکلوں کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پر جرائم کی بیخ کنی اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز جاری ہیں۔

راولپنڈی پولیس کی مؤثر کارروائیاں، جرائم پر قابو پانے کے لیے بھرپور اقدامات

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جانچ پڑتال کے دوران پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔ ترجمان کے مطابق شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

مزید خبریں