جمعه,  13 فروری 2026ء
پی ٹی آئی نے ڈی چوک میں دھرنے کا اعلان کردیا

پشاور(روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف نے ڈی چوک میں دھرنے کا اعلان کردیا۔

صوبائی صدر جنید اکبر نے خیبر پختونخوا کے تمام پارلیمنٹیرینز کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت کی ہے ،جنید اکبر نے کہا کہ پارلیمنٹیرینز ڈی چوک دھرنے میں شرکت ہر صورت یقینی بنائیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ جب تک سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق مطالبات نہیں مانے جاتے دھرنا جاری رہے گا۔جمعہ کی نماز کے بعد ملک گیر دھرنا ہوگا،سپریم کورٹ کا جو فیصلہ ہے وہ قبول ہے لیکن دکھ قوم کے سامنے ہے۔پی ٹی آئی کے ساتھ امتیازی سلوک ناقابل معافی ہے ،جب نواز شریف کی صحت خراب تھی آپ وہ باتیں یاد کریں جو آپ لوگ کیا کرتے تھے۔

بانی پی ٹی آئی جب وزیراعظم بنا تو صحت کارڈ کی شکل میں عوام کو ریلیف دیا،لیکن آج ان کا علاج نہیں کیا جارہا ہے، 3 ماہ انہوں نے صرف آئی ڈراپس پر گزارے۔

بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی وین میں خطرناک بلاکیج، بینائی متاثر ہونے کاخدشہ: پی ٹی آئی

انہوں نے کبھی بھی کھانے اور جیل کے احاطے پر بات نہیں کی ،آپ کیسےسابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ یہ ظلم کر سکتے ہیں؟

عوام میں غم وغصہ ہے جو وہ سڑکوں پر نکل کر نکالیں گے پھر آپ کو نظر آئے گا، بانی پی ٹی آئی کا فوری علاج الشفاء سے کرایا جائے،کس نے جیلر کو اتنا حق دیا کہ وہ عدالتوں کا حکم ٹھکرا دے۔

اگر بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو ذمہ داری وفاقی حکومت پر ہوگی،جب بیماری بگڑ گئی تو تب ان کو ایسے ہسپتال لے کر گئے جہاں وہ ڈاکٹر ہی موجود نہیں تھا۔

مزید خبریں