جمعرات,  12 فروری 2026ء
واٹس ایپ پریمیم متعارف: فیچرز اور قیمت سے متعلق مکمل تفصیل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ اب اپنی مفت سروس کے علاوہ ایک اختیاری پریمیم پلان متعارف کروا رہی ہے، جو فی الحال چند صارفین کے لیے بیٹا ورژن میں دستیاب ہے۔

واٹس ایپ کے مطابق اس پلان کا مقصد صارفین کو اضافی خصوصیات فراہم کرنا ہے، جبکہ بنیادی چیٹ، کال اور میڈیا شیئرنگ جیسی خدمات اب بھی مکمل طور پر مفت دستیاب رہیں گی۔

پریمیم سبسکرپشن میں شامل چند ممکنہ فیچرز درج ذیل ہیں:

  • خصوصی اسٹیکر پیک
  • نئے تھیمز اور ایپ کے ظاہری انداز میں تبدیلی
  • زیادہ چیٹس کو پن کرنے کی سہولت
  • چیٹ الرٹس کے لیے مخصوص آوازیں
  • ایپ آئیکن کی تخصیص

ان فیچرز کا مقصد صارفین کو واٹس ایپ کا زیادہ ذاتی اور منفرد تجربہ فراہم کرنا ہے۔

واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے ایک بہترین فیچر کا اضافہ

یہ پریمیم پلان اختیاری ہے، یعنی اگر صارف اس کو سبسکرائب نہ کرے تو واٹس ایپ کی بنیادی خدمات ویسے ہی مفت دستیاب رہیں گی۔ کمپنی نے ابھی سرکاری لانچ کی تاریخ، قیمت یا مکمل فیچرز کا اعلان نہیں کیا، اور یہ ابھی تجرباتی مرحلے میں ہے۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ یہ سبسکرپشن ماڈل صرف اضافی سہولیات کے لیے ہے اور صارف خود فیصلہ کر سکتا ہے کہ آیا وہ خصوصی فیچرز کے لیے ادائیگی کرنا چاہتا ہے یا نہیں۔

مزید خبریں