پیر,  09 فروری 2026ء
اسلام آباد میں شہید محمد افضل گورو کی 13ویں برسی کی مناسبت سے تقریب انعقاد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد میں شہید محمد افضل گورو کی 13ویں برسی کے موقع پر تعزیتی تقریب منعقد ہوئی، جس سے حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے خطاب کیا۔

مشعال حسین ملک نے کہا کہ شہید افضل گورو کو تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی اور ان کی میت اہل خانہ کے حوالے نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی ضمیر کی تسکین کے نام پر ان کے ساتھ ناانصافی کی گئی۔

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط کے 77 سال: گول میز کانفرنس کا انعقاد

انہوں نے مزید کہا کہ یاسین ملک آج بھی جیل میں قید ہیں اور پھانسی کے خطرے سے دوچار ہیں۔ بھارتی عدالتیں کشمیریوں کے خلاف کینگرو کورٹس بن چکی ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کرتی ہوں۔

تقریب میں دی اسٹرونگ بیس اسکول سسٹم کے سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی اور کشمیر کی جدوجہد کے حق میں نعرے بلند کیے۔

مزید خبریں