کراچی(روشن پاکستان نیوز) سینئر صحافی بلال غوری کو کسی مقدمے کے بغیر کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار کیے جانے پر شدید ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔ بلال غوری بنگلہ دیش میں ہونے والے انتخابات کی کوریج کے لیے ڈھاکہ جا رہے تھے جب انہیں گرفتار کیا گیا۔
پی ایف یو جے کا سینئر صحافی امتیاز میر کے قاتلوں کی گرفتاری اور لواحقین کے لیے معاوضے کا مطالبہ
صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) افضل بٹ نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بلال غوری کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے صحافیوں کی حفاظت اور ان کے پیشہ ورانہ فرائض کی آزادی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
واضح رہے کہ بلال غوری پاکستان کے معروف سینئر صحافی ہیں اور کئی سالوں سے قومی اور بین الاقوامی خبریں کور کرتے آئے ہیں۔ ان کی گرفتاری کے بعد میڈیا اور صحافتی حلقوں میں تشویش کا ماحول ہے، اور مختلف اداروں سے فوری رہائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔











