هفته,  23 نومبر 2024ء
قیمتوں میں بڑی کمی ، سولر سسٹم صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی

لاہور (نیوز ڈیسک) سولر سسٹم میں استعمال ہونے والے بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔ لیسکو نے بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت میں 3000 روپے کی کمی کر دی ہے۔ ڈائریکشنل میٹر کی نئی قیمت 33600 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس سے قبل بائی ڈائریکشنل میٹر کی قیمت 36300 روپے مقررکی گئی تھی، لیسکو سب ڈویژنز نے نئے مقررہ نرخ پر ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنا شروع کر دیے، گرمیوں سے قبل صارفین کی بڑی تعداد سولر سسٹم کے کنکشن پر شفٹ ہو رہی ہے۔
سولر سسٹم پر سوئچ کرنے سے صارفین کے بجلی کے بل کم ہوں گے۔

مزید خبریں