جمعه,  06 فروری 2026ء
ترلئی کلاں خودکش دھماکہ: ایم کیو ایم پاکستان کے صدر سید ندیم منصور کا شدید مذمتی بیان

اسلام آباد: (عرفان حیدر)ایم کیو ایم پاکستان این اے 47 کے صدر سید ندیم منصور نے اسلام آباد کے علاقے ترلئی کلاں میں امام بارگاہ پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے مذمتی بیان میں سید ندیم منصور نے کہا کہ یہ بزدلانہ اور سفاکانہ کارروائی بھارت کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج کی ایک گھناؤنی سازش کا حصہ ہے، جس کا مقصد پاکستان میں خوف و ہراس پھیلانا اور امن و استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے میں آئی جی اسلام آباد ناصر علی رضوی کے کزن کی شہادت پر انہیں دلی صدمہ اور افسوس ہے۔

سید ندیم منصور نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے اور فرقہ واریت، صوبائیت اور لسانیت کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دشمن قوتیں اس طرح کی مذموم کارروائیوں کے ذریعے اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

انہوں نے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ پاکستانی عوام اور سیکیورٹی فورسز متحد ہو کر ملک دشمن عناصر کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف یکجا ہے اور امن دشمن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

آخر میں سید ندیم منصور نے سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط اور مؤثر

مزید خبریں