لاہور(روشن پاکستان نیوز) لاہور میں دوسرے روز بھی بسنت کیلئے پتنگوں اور پنوں کی خرید و فروخت عروج پر رہی، 18 کروڑ روپے سے زائد کی خریداری کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لیگل ایڈوائزر کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ لاہور میں دوسرے روز 18 کروڑ سے زائد کی خرید و فروخت ہوئی، پہلے روز 16 کروڑ سے زائد کی خرید و فروخت ہوئی، 2 روز میں پتنگوں اورپنوں کی 32 کروڑ سے زائد کی خریدوفروخت ہوئی۔
تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں جان لیوا پتنگ بازی کے خلاف زیرو ٹالرنس، کریک ڈاؤن جاری
ملک فیضان احمد نے بتایا کہ دوسرے روز مارکیٹس میں 6 لاکھ سے زائد گڈے پتنگیں فروخت ہوئے، دوسرے روز مارکیٹس میں 15 ہزار سے زائد پنے فروخت ہوئے۔
لیگل ایڈوائزرکائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ڈیڑھ تاوا گڈا 700 روپے، ایک تاوا 350 روپے اور پونا تاوا 200 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
ملک فیضان احمد نے بتایا کہ دو پیس کا پنا 7 سے 8 ہزار روپے کا فروخت ہورہا ہے، چار پیس کا پنا 12 سے 15 ہزار کا فروخت کیا جارہا ہے۔











